جرمنی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل۔ تیونس کو جاپان نے ہرایا

   

ٹورنٹو، 21جون (یو این آئی) متبادل کھلاڑی ڈینیز اوندو کے دو گول کی بدولت جرمنی نے ہفتہ کی رات آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹورنٹو اسٹیڈیم میں اس میچ کے 30ویں منٹ میں آئیوری کوسٹ کے کپتان فرینک کیسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ جرمنی کیلئے اوندو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغے اور جرمنی کی جیت کو یقینی بنایا۔ l فیفا ورلڈ کپ کے شریک میزبان میکسیکوکے شہر ایسٹاڈیا مونٹیری میں جاپان نے گروپ اے مقابلے میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 4-0سے شکست دی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ جاپان ناک آؤٹ مرحلے کے کافی قریب پہنچ گیا ہے۔ l امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں برائن بروبی اور کوڈی گیکپو کے دو، دو گول کی بدولت نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 5-1سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔