برلن۔ 24 جون (ایجنسیز) جرمن وزیر خزانہ نے رواں برس کے لیے بجٹ کا جو منصوبہ پیش کیا ہے، اس میں دفاع اور انفراسٹرکچر میں ریکارڈ سرمایہ کاری شامل ہے۔ کابینہ کے دستخط کے بعد اسے منظوری کے لیے پارلیمان بھیجا جائے گا۔جرمن وزیر خزانہ لارز کلنگبیل آج بروز منگل رواں برس کے بجٹ کا پہلا مسودہ پیش کرنے والے ہیں، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ 2025 جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈسٹاگ میں پیش کیا جائے گا، البتہ اسے حتمی منظوری ستمبر میں دی جائے گی۔آئندہ برس کے منصوبوں پر جولائی کے اواخر تک کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل منظوری دینی ہے۔
، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک بنڈسٹیگ میں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ اس سال کا بجٹ فروری میں ہونے والے قومی انتخابات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ گزشتہ مارچ میں جرمن پارلیمنٹ نے ایک بڑے مالیاتی پیکج کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ ہی انفرااسٹرکچر کے لیے اضافی 500 بلین یورو کا فنڈ مہیا کرنے اور زیادہ خرچ کرنے کے لیے قرض کی پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی شامل تھیں۔جرمن پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے رواں برس کے مارچ میں ملک میں قرض کے لین دین کے قواعد میں اصلاحات کی تھیں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو بحال کرنے کے لیے 500 بلین یورو کا فنڈ منظور کیا تھا۔