برلن: جرمنی کے آٹومیٹو اور دیگر مینوفیکچرنگ سیکٹرز میں تقریباً 3.9 ملین کارکنوں کی تنخواہوں اور دیگر شرائط پر اجتماعی بات چیت کے درمیان یہ ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔آئی جی میٹل کے مطابق شمال مغربی جرمنی کے شہر اوسنابروک میں فوکس واگن (وی ڈبلیو) کے پلانٹ میں 250 کارکنوں نے ہڑتال کی ہے۔ ہلڈیشیم میں بھی کئی کمپنیوں کے تقریباً 400 کارکنوں نے رات کے وقت ہڑتال شروع کی۔جرمنی کی دھات اور بجلی کی صنعتوں میں انتباہی ہڑتالیں شروع ہو گئی ہیں۔ فوکس واگن کی جانب سے متعدد پلانٹس بند کرنے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔ جرمن کمپنی آئی جی میٹل کے مذاکرات کار اور ڈسٹرکٹ مینیجرتھروسٹین جارج نے ہنوور میں کمپنی کے تقریبا 200 ملازمین کی ہڑتال کے حوالے سے کہا لپ حقیقت یہ ہے کہ پروڈکشن لائنیں اب ٹھپ ہو گئی ہیں اور دفاتر خالی ہیں، یہ آجروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ساتھیوں کیلئے مذاکرات کی میز پر کوئی اچھا حل نہیں نکل سکتا تو ظاہر ہے کہ دیگر اقدامات کرنے ضروری ہیں۔ بعض دوسرے علاقوں میں ہڑتالیں آج شروع ہونے کا امکان ہے۔ ملازمین کی یونین 12 ماہ کے دوران اجرت میں سات فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ کمپنی کے مالکان نے 27 ماہ کے دوران دو مراحل میں 3.6 فیصد اضافے کی پیشکش کی ہے۔