جعلی کرنسی تیار کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) گوپالا پورم پولیس نے جعلی کرنسی تیار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق کے رمیش بابو ساکن بنڈلہ گوڑہ جاگیر نے 100 روپئے اور 500 روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ تیار کیا تھا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے رمیش بابو کے قبضہ سے جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے میں استعمال کئے جانے والے لیپ ٹاپ ، کلر پرنٹر ، پیپر کٹنگ مشین وغیرہ کو بھی برآمد کرلیا ۔ یہ نقلی کرنسی نوٹ کے چلن کا اُس وقت پولیس کو پتہ چلا جب ایک میوہ فروش شخص گوپی راما سوامی نے کاروبار کے دوران 200 روپئے کا نقلی نوٹ حاصل کیا تھا ۔ پولیس گوپالا پورم نے فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کیا ۔ ب