نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی پر غور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں روس کے نائب سفیر نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے منصوبے میں واشنگٹن کی مجوزہ ترمیم کی وضاحت کریں جس پر امریکی سفیر نے کہا جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد مسئلہ ہے۔اجلاس میں کونسل کے صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا۔
ایئرپورٹ کا ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیوٹی پر سوگیا
برسبین : آسٹریلوی شہر برسبین کے ائیرپورٹ کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر مسلسل نائٹ شفٹس سے تنگ آکر دوران ڈیوٹی پر ہی سوگیا۔ یہ واقعہ دسمبر 2022 میں پیش آیاتھا جس سے متعلق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حال ہی میں انکشاف کیا۔