جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و زیارت آثار مبارک ؓ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 29 جولائی کو صبح 10 بجے جامع مسجد افضل گنج منعقد ہے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی نگرانی کریں گے ۔ مسرس مرزا شاہ نواز بیگ قادری ، محمد مجیب قادری ، محمد عبدالمتین خاں قادری اور محمد علی قیصر قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی ہفت گنبد روڈ ٹولی چوکی میں محفل شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 29 جولائی کو بعد ظہر مقرر ہے ۔ مولانا سید وحید اللہ حسینی القادری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی نلگنڈہ چوراہا روڈ ملک پیٹ میں جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 30 جولائی اتوار کو بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ صدارت مولانا سید شاہ احمد نور اللہ قادری کریں گے ۔ مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری ، مولانا سید شاہ اکبر علی صوفی محمد پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری اور خطاب مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری کا ہوگا ۔۔
٭٭ درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی میں دعائے یوم عاشورہ حلقہ ذکر اور جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ 10 محرم بعد ظہر مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی قادری کریں گے ۔۔
٭٭ انتظامی کمیٹی مسجد غوث الثقلین کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم بعد نماز ظہر مسجد ہذا وٹے پلی فلک نما میں مقرر ہے ۔ مہمان مقرر مفتی محمد خالد نقشبندی قادری بیان کریں گے ۔ صدارت حافظ محمد عادل شریف قادری کریں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میر عالم کے زیر اہتمام دس محرم جلسہ یاد سیدنا امام حسینؓ شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ ساڑھے دس بجے تا ساڑھے بارہ بجے دن زیر سرپرستی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی منعقد ہوگا ۔ نگران جلسہ مولانا صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی ہوں گے ۔ صدارت مولانا صوفی ارشد چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ یاد سیدنا امام حسینؓ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم قادر باغ فلور مل مقرر ہے ۔ مولانا سید زاہد حسین قادری اور مولانا محمد فاروق عالم رضوی بیان کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم بعد نماز عصر مسجد گھانسی میاں خلوت میں مولانا پیر غلام احمد قریشی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے جلسہ پیغام کربلا 29 جولائی ہفتہ کو بعد نماز عشاء مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت صدر بزم رحمت عالم جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کریں گے ۔ حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد صلاح الدین نظامی نائب صدر بزم و خطیب و امام مسجد حضرت برہنہ شاہ صاحب کا خطاب ہوگا ۔ حضرت مولانا محمد شمیم الزماں قادری ( بنگال ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جلسہ کا آعاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ سید ابوبکر جعفر قادری اور صبور خان قادری نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا مفتی خالد قادری و مفتی سید واحد علی قادری ‘ مفتی ظہیر قادری ابوالعلائی مولانا وسیم قادری شمیمی اور مولانا حافظ و قاری سید معین الدین قادری شرفی مہمانان اعزازی ہونگے ۔
٭٭ مدرسہ شاہ جیلاںؒ حافظ بابا نگر میں بعد نماز ظہر سالانہ فاتحہ شہدائے کربلا و جلسہ عظمت اہلبیت مقرر ہے ۔ ختم القرآن دعائے عاشورہ کی تلاوت بعد ظہر کی جائے گی ۔ مولانا محمد ذاکر شاہ محی الدین قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ مرکزی مجلس افتخاریہ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت امام حسینؓ و شہدائے کربلا ہفتہ 29 جولائی کو طریقت منزل شاہ گنج میں صبح 9 تا ظہر مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری صدر مرکزی مجلس افتخاریہ صدارت کریں گے۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ، مولانا محمد انوار احمد قادری ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا صوفی یوسف علی شاہ افتخاری اور حافظ سید اریب اللہ حسینی افتخاری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ نور خاں بازار میں یوم عاشورہ کو بعد نماز ظہر قدیم جلسہ شہادت حسینؓ سے مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ خطاب کریں گے۔ مولانا سید مرتضیٰ بادشاہ قادری کاشف زرین کلاہ دعا عاشورہ پڑھائیں گے ۔ آخر میں دعا و فاتحہ پر اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ مفتی عبدالواسع احمد صوفی کی اطلاع کے بموجب مرکزی جلسہ شہادت حضرت امام حسین ؓ 29 جولائی 10 بجے دن جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں مقرر ہے۔ مولانا موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج، حافظ محمد مستان علی قادری، مفتی محمد صابر پاشاہ قادری، مولوی وحید، مفتی محمد عمران، مفتی سید مظہر، مفتی ریاض اشرفی، مفتی حافظ محمد غوث عادل مخاطب کریں گے۔
٭٭ محفل یاد حسین ؓ، درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی نقشبندی قادری ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں منعقد ہے۔ نگرانی حضرت سید شاہ نور الحسین ہاشم پاشاہ کریں گے۔ مولانا حافظ وقاری سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی نظامی کا خطاب اور دعا کا اہتمام ہوگا۔
٭٭ جلسہ یاد حسین ؓ شہید کربلا ’’مسجد ابراہیم جی پی آر اے کوارٹرس گچی باولی میں بعد نماز مغرب 10 محرم بروز ہفتہ منعقد ہوگا۔ مولانا سید لطیف علی قادری اور مولانا محمد عابد حسین نظامی کا خطاب ہوگا اور جلسہ دعاء حضور ﷺپر سلام پیش کیا جائے گا۔
٭٭ جامع مسجد وزیر النساء بیگم روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحب ؒ بیرون دبیرپورہ میں 10 محرم کو بعد نماز ظہر جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین مقرر ہے۔ مولانا مفتی سید فیروز خان مخاطب کریں گے۔
٭٭ مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالی جاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں 10 محرم کو بعد نماز ظہر جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ و یوم عاشورہ مقرر ہے۔ مفتی سید مقبول احمد قادری مخاطب کریں گے۔
٭٭ مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 29 جولائی کو بعد نماز ظہر جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے۔ نگرانی مولانا شیخ معز الدین قادری شرفی کریں گے۔ مہمان مقرر مولانا سید عظمت اللہ نقشبندی مخاطب کریں گے۔
٭٭ مسجد منور جنگ یاقوت پورہ میں 29 جولائی بعد نماز ظہر جلسہ شہادت امام حسینؓ زیر نگرانی مولوی محمد معین الدین مقرر ہے۔ مولانا مفتی محمد محشر اشرفی مخاطب کریں گے۔
٭٭ جامع مسجد شمالی لالہ گوڑہ سکندرآبادمیں شہید اعظم کانفرنس 29 جولائی کو بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی ناصر الدین صدیقی مخاطب کریں گے۔
٭٭ مرکزی بزم عید میلادالنبی ؐ کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیدالشہد حضرت سیدنام امام حسین ؓ کا 29 جولائی مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہید ؒ روپ لال بازار مقرر ہے۔ 4 تا 4:30 تلاوت قرآن حکیم 5 بجے جماعت عصر 5:15 بجے خطاب، 5:45 بجے محفل مناقب سیدنا امام حسینؓ، نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کرینگے۔
٭٭ مسجد اقصیٰ شانتی نگر میں ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی قادری مجددی کا 29 جولائی کو بعد ظہر خصوصی خطاب ہوگا۔
٭٭ مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ 10 محرم بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری فتح دروازہ مقرر ہے۔ مولانا مفتی خلیل احمد انوار اللہ شیخ الجامعہ نظامیہ سرپرستی اور خصوصی خطاب کریں گے۔ نگرانی جلسہ مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام کے علاوہ مولانا حافظ غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی ودیگر علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔
٭٭ مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام جلسہ ہائے شہادت 11 محرم یکشنبہ بعد عصر جامع مسجد چار چمن جہاں نما اور بعد مغرب دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ خلوت پیالیس روڈ زیر نگرانی مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری منعقد ہوں گے۔ مولانا غلام حامد حزیفہ اکبری، مولانا غلام احمد خزیمہ رفاعی، مولوی عالم جامعہ نظامیہ کے علاوہ مولانا حافظ سلمان سہروردی کا خطاب ہوگا۔
٭٭ مسجد بلند کوکا کی ٹٹی میں 29 جولائی، 8 بجے دن جلسہ سیدنا امام حسین ؓ مقرر ہے۔ اس جلسہ کو ڈاکٹر حافظ سید عبدالصمد شرفی، مولانا عبدالرزاق شرفی خطاب کریں گے۔
٭٭ مسجد حکیم شرفی پنی پورہ میں 29 جولائی کو 10 بجے دن جلسہ سیدنا امام حسین ؓ مقرر ہے۔ حافظ سید عبدالصمد شرفی، مولانا عبد الرزاق شرفی خطاب کریں گے۔
٭٭ بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام ، زیرنگرانی حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی 10 محرم الحرام بروز ہفتہ بعد نماز عشاء 8 بجے شب بمکان حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ قریب لمرا ہوٹل و حبیب گارڈن فنکشن ہال واقع ایرہ کنٹہ محفل منقبت سیدالشہداء و جلسہ یاد امام حسینؓ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حیدرآباد کے مشہور شعراء کرام و نعت خواں حضرات منقبت اہلبیت اطہار سنائیں گے۔ نامور عالم دین امام عالی مقام سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ کی سیرت مبارکہ پر بیان کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب محمد بن عیدروس العطاس صدر ادارہ تعاون برائے بنی ہاشم بارکس ، محسن بن عبداللہ قرموشی جانشین مولانا عبداللہ قرموشی محوی شاہ، جناب محمد احمد شاہ قادری صدر بزم انوار نعت شرکت کریں گے۔
زیارت آثار مبارک ؓ
٭٭ زیارت آثار مبارک حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم عاشورہ خانقاہ قادریہ درگاہ شریف قطب دکن حضرت فقیر پاشاہ باقر نگر بستی نبی کریم عیدگاہ تالاب میر عالم پر صبح 11 تا 2 بجے دن مقرر ہے ۔ کلام پاک ، نعت شریف و منقبت کے بعد مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حیدر پاشاہ و مولانا سید شاہ احمد علی حسینی القادری محمود پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ 2 بجے دن دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی اس موقع پر حضرت سیدنا امام حسینؓ کے مزار اقدس کے مکمل غلاف شریف کی زیارت کروائی جائے گی ۔ مرد حضرات و خواتین کو زیارت آثار مبارک کا موقع دیا جائیگا ۔۔
٭٭ ایوان صوفی اعظم شاہین نگر پہاڑی شریف روڈ 10 محرم کو 10 ساعت دن مجلس حضرت سیدنا امام حسینؓ زیر سرپرستی مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری ، مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولانا سید شاہ مظفر علی صوفی اویس پاشاہ ، مولانا سید شاہ اکبر علی صوفی محمد پاشاہ قادری ، مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری ، مولوی سید شاہ مسعود علی صوفی جعفر پاشاہ ، مولوی حافظ سید شاہ سلطان علی صوفی مزمل پاشاہ ، مولوی سید شاہ مبشر علی صوفی ، سید شاہ امتیاز علی صوفی ، حافظ سید امام علی صوفی ، سید افتخار علی صوفی کے خطابات ہوں گے ۔ حضرت سیدنا امام حسینؓ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائیگی ۔۔
٭٭ خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوقی ( حسن میاں ) نزد درگاہ حضرت میر مومن میر کا دائرہ لال دروازہ گولی پورہ میں 10 محرم کو 4 بجے شام سے رات 9 بجے تک زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔
٭٭ زیارت آثار مبارک حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم کو آستانہ حضرت پیر جی ابوالعلائی پنچ محلہ روبرو بس اسٹانڈ چارمینار زیر نگرانی مولانا سید شاہ عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی علی پاشاہ مقرر ہے ۔ بعد نماز ظہر تا قبل از مغرب زیارت آثار مبارک کا اہتمام رہے گا ۔۔
٭٭ یوم عاشورہ 10 محرم بعد نماز ظہر خانقاہ آثار شریف چھابرا انکلیو گنبدان قطب شاہی روڈ ٹولی چوکی زیر نگرانی مولانا محمد الیاس احمد شاہ حسینی جعفری القادری منعقد ہوگی ۔ دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔ جناب رحیم اللہ خاں نیازی ، مولانا جلیل طارق و دیگر علماء کرام کے بیانات ہوں گے ۔ اور زیارت آثار مبارک حضرت امام حسنؓ و امام حسینؓ و دیگر تبرکات کی زیارت کرائی جائے گی ۔۔
٭٭ زیارت موئے مبارک و سالانہ جلسہ امامان اہل بیت ؓ10 محرم مسجد سیدنا عمر فاروق ؓ واحد نگر اولڈ ملک پیٹ بعد نماز ظہر منعقد ہوگا ۔ جناب سید شاہ من اللہ علوی شطاری خطاب کریں گے ۔ بعد عصر خانقاہ علوی شطاری ملک پیٹ میں زیارت موئے مبارک حضرت سیدنا امام حسینؓ کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔
دعائے عاشورہ
حیدرآباد ۔ 28 جولائی (راست) مسجد رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نزد بٹن فیکٹری جامعہ نظامیہ روڈ حسینی علم میں حافظ و قاری محمد مکی خان نقشبندی القادری امام و خطیب مسجد رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم 10 محرم الحرام بعد نماز عصر دعائے عاشورہ پڑھائیں گے۔
٭٭ بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 10 محرم الحرام بروز ہفتہ دعائے عاشورہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔محفل کا آغازصبح 11:30 بجے ختم قرآن سے ہوگا مابعد جماعت حبیبہ قصیدہ بردہ شریف پیش کرے گی اور دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔ صلوٰۃ و سلام پرمحفل کا اختتام عمل میں آئیگا ۔
٭٭ عبدالرحیم بن عیفان کی اطلاع کے بموجب 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر بعد نماز ظہر (1 بجے ) جامع مسجد بارکس میں دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی۔ قصیدہ بردہ شریف جماعت نورمحمدی ؐ کے احباب نے کثیرتعداد میں استفادہ کی خواہش کی ہے ۔