جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عظمت شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ و شہدائے کربلا ؓ و ماہانہ جلسہ فیضان جانشین محدث دکن ابوالبرکات پیر بے نظیر مولانا سید خلیل اللہ شاہ قبلہ ؒ ، زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی 8 محرم کو بعد نماز ظہر مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔۔
٭٭ شہادت حضرت امام حسین ؓ 27 جولائی کو بعد مغرب جامع مسجد محمدیہ تارا کا میدان حسینی علم مقرر ہے ۔ مولانا موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج ( شارجہ ) ، مفتی محمد مستان علی قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولوی وحید احمد ، مفتی عبدالواسع احمد مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت امام حسین ؓ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں منعقد ہے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ درگاہ حضرت سید شاہ نور العلیٰ نقشبندی قادریؒ باغ قادر الدولہ رین بازار میں 27 جولائی کو جلسہ یاد حسینؓ بعد عشاء منعقد ہے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد خطاب کرینگے ۔۔
٭٭ کُل ہند جمعیۃ المشائخ کی جانب سے 8 محرم الحرام بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا عشاء جامع مسجد کلثوم پورہ، کاروان روڈ میں جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے۔ نگرانی جناب سید احمد پاشاہ قادری اور صدارت مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کُل ہند جمعیۃ المشائخ کریں گے۔ مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری، مولانا حافظ سید شاہ اکبر علی صوفی محمد پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری معتمد عمومی جمعیۃ اور خصوصی خطاب مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری کا ہوگا۔