جموں اورکشمیر۔حکومت نے حز ب کے سربراہ صلاح الدین کے بیٹے او ردیگر 3کو کیابرطرف

,

   

مذکورہ تمام چار ملازمین کو ائین کے ارٹیکل311کے تحت خدمات سے برطرف کردیاگیاہے جس میں حکومت کو بغیر کسی تحقیق کے ملازمین کوبرطرف کرنے کا اختیار دیاگیاہے۔


سری نگر۔ ایک اہلکار کی جانکار ی کے مطابق مذکورہ جموں کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ممنوعہ حز ب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے اور دہشت گرد فنڈنگ کے ملزم بیٹا کراٹہ کی بیوی کے بشمول چار ملازمین کوبرطرف کردیاہے۔

مذکورہ تمام چار ملازمین کو ائین کے ارٹیکل311کے تحت خدمات سے برطرف کردیاگیاہے جس میں حکومت کو بغیر کسی تحقیق کے ملازمین کوبرطرف کرنے کا اختیار دیاگیاہے۔

اہلکاروں نے کہاکہ فاروق احمد ڈار عرف بیٹاکراٹے فی الحال دہشت گردی مالیہ کے معاملات کے تحت عدالتی تحویل میں ہے۔

اس کی بیوی اصباح الرجمند خان جو کہ ایک جموں کشمیرایڈمنسٹرٹیو سروسیس افیسر ہیں کی تعیناتی رورل ڈیولپمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں تھی۔

پاکستانی نژاد سربراہ برائے ممنوعہ دہشت گرد گروپ حزب المجاہدین سیدصلاح الدین کا بیٹا سید عبدالمجید محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کا منیجر تھا۔

برطرف دیگر میں ڈاکٹر محیط احمد بھٹ سائنس داں اور مجید حسین قادری (سینئر اسٹنٹ پروفیسر) جموں کشمیر یونیورسٹی کے نام شامل ہیں