جموں اور کشمیر 5300بے گھر خاندانوں کے لئے بازآبادکاری پیاکج

,

   

پرکاش جاوڈیکر وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ نے کہاکہ ”آج ہم نے ان کے ساتھ انصاف کیاہے‘ اب 5300خاندانوں کو فی کس 5.5لاکھ روپئے بھی ادا کئے جائیں گے۔ اور یہ ایک تاریخی غلطی تھی جس کو درست کیاگیا ہے“
نئی دہلی۔ بے گھر5300خاندانوں میں سے ہر ایک کو جو پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) جموں ا ور کشمیر میں 1947کے وقت دراندازی کے بعد جموں او رکشمیر کے باہر ی علاقوں میں ریاست کا احیاء عمل میں آنے قبل مقیم ہوگئے تھے‘

ایک وقت میں 5.5لاکھ کی معاشی مدد مرکز کی جانب سے کی جائے گی‘ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران لیاگیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق”کابینہ نے1947کے جموں کشمیر کی ڈی پی خاندانوں کے اندراج کو منظوری دیدی ہے جو ابتداء میں ریاست جموں اور کشمیر کے باہر منتقل ہوگئے تھے مگر بعد میں ریاست کا احیاء عمل میں آنے کے بعد واپس ائے او رمقیم ہوگئے‘

بازآبادکاری پیاکنج کو 30نومبر2016کی کابینہ میں منظوری گئی تھی کہ پی او کے جے کی بے گھر خاندانوں کو وزیراعظم ترقیاتی پروگرام2015کے تحت برائے جموں کشمیر کو منظوری دیدی گئی ہے“۔

پرکاش جاوڈیکر وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ نے کہاکہ ”آج ہم نے ان کے ساتھ انصاف کیاہے‘ اب 5300خاندانوں کو فی کس 5.5لاکھ روپئے بھی ادا کئے جائیں گے۔ اور یہ ایک تاریخی غلطی تھی جس کو درست کیاگیا ہے“۔

سرکاری بیان کے مطابق1947میں پاکستانی دراندازی برائے جموں او رکشمیر کے پیش نظر 31619خاندان پاکستان کے مقبوضہ علاقے جموں او رکشمیر (پی کے او جے) سے ریاست جموں او رکشمیر منتقل ہوگئے تھے۔

ان میں سے 5300خاندان ابتداء میں ملک کے مختلف حصوں میں منتقل ہوگئے تھے جس کی وجہہ سے منظور شدہ پیاکج میں انہیں جگہ نہیں ملی تھی۔

اس میں کہاگیا ہے کہ وہ خاندان جس میں 5300لوگ شامل ہیں بعدازاں جموں کشمیر واپس ائے او ریہاں پر آکر بسے انہیں اب پیاکج میں شامل کردیاگیا ہے۔

ماباقی 26319خاندانوں کو بازآبادکاری پیاکج میں پہلے ہی شامل کردیاگیاتھا۔