جموں وکشمیرمیں پانچ نوجوانوں نے چھوڑ دیا دہشت گردی کا راستہ

,

   

جموں وکشمیرپولیس نے جمعہ کو بتایا کہ پانچ نوجوانوں نے دہشت گردی کا راستہ چھوڑکر مین اسٹریم میں شامل ہوگئے ہیں۔ اے این آئی کے مطابق پولیس نے ان کی شناخت کو ابھی تک چھپاکر رکھا ہے تاکہ ان کی جان کوکسی طرح کا خطرہ نہ ہو۔ پولیس نے ان نوجوانوں کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو جموں وکشمیرکے شوپیاں ضلع میں جنگجووں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑکی خبرآئی تھی۔ غورطلب ہے کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ میں کچھ دن قبل ہی سیکورٹی اہلکاروں کوبڑی کامیابی ملی تھی، جب سیکورٹی اہلکاروں نے موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد ذاکرموسیٰ کوہلاک کردیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ القاعدہ کی کشمیریونٹ انصارغزوۃ الہند کا سربراہ ذاکرموسیٰ جنوبی کشمیرکے ترال میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑمیں مارا گیا تھا۔ ضلع کے ترال علاقے میں دہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہوئے مڈبھیڑ میں فوج کو یہ کامیابی