جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی عہدہ حق دار حق بہ رسید

   

چیف منسٹر کا انتخاب سیاسی بصیرت کا مظہر، نامہ نگاران سیاست متحدہ ضلع محبوب نگر کی جانب سے تہنیت
محبوب نگر۔/27 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز صحافی و اردو کے موقر روز نامہ ’سیاست‘ کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کو ریاستی حکومت کی جانب سے بحیثیت ایم ایل سی نامزد کرنے پر متحدہ ضلع محبوب نگر کے نامہ نگاران سیاست نے آج دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان کو تہنیت پیش کی اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ جناب عامر علی خان کا انتخاب حق دار حق بہ رسید کے مترادف ہے۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کے نامہ نگاران سیاست نے جناب ایم اے مجیب اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست محبوب نگر کی قیادت میں دفتر پہنچے اور جناب عامر علی خاں کی گلپوشی و شال پوشی کی۔ اس موقع پر جناب ایم اے مجیب نے کہا کہ سیاست اخبار ہمیشہ مکمل غیر جانبداری کے ساتھ حقائق پیش کرتا رہا اور قوم و ملت کے حقیقی مسائل کا ترجمان بن کر ملت کی رہبری و رہنمائی کے ساتھ وقت کے حکمرانوں کو بھی آئینہ دکھاتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حکومتوں نے اخبار سیاست کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جواں سال صحافی جناب عامر علی خان کو گورنر کے کوٹہ میں ایم ایل سی منتخب کرکے ا ن کی بے لوث خدمات اور ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہورہا ہے۔ ان حلقوں نے کہا کہ ہم ریاست کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس حکومت کے ممنون و مشکور ہیں کہ وہ مسلمانوں اور ملت کی خدمت کیلئے صحیح فرد کا انتخاب ہے۔ تہنیت پیش کرنے والوں میں ایم اے مجیب ( محبوب نگر ) عبدالقوی حسامی ( مکتھل ) جناب منصور علی خان ( شاد نگر ) جناب عبدالحلیم امجد ٹاؤن رپورٹر محبوب نگر، حافظ محمد یعقوب ونپرتی، عزیز احمد خان کوسگی ، سید عظمت علی شاہ، مجاہد صدیقی نارائن پیٹ، عبدالصمد کلواکرتی ، منظور احمد اوٹکور، محمد خالد خان ، ریحان علی خان، مختار علی خان، اسمعیل علی خان سفیان و دیگر شامل تھے۔