جناب عامر علی خان کو ہمیشہ مسلم مسائل کے حل کی تڑپ

   

مسلم نوجوانوں کو آگے بڑھانے کی کوشش قابل قدر ، جنگاؤں مساجد کمیٹی کے صدور و دیگر ذی اثر اصحاب کا تاثر ، تہنیت کی پیشکشی

تلنگانہ کے تقریباً ہر ضلع میں ملت کیلئے سیاست کی فلاحی خدمات

جنگاؤں۔ 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست حیدرآباد کا کل ورنگل دورہ تھا۔انہوں نے تھوڑی دیر کیلئے جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع کے مکان پر توقف کیا۔ اس موقع پر جنگاؤں مساجد کمیٹی کے صدور اور مسلم ذی اثر احباب کی جانب سے عامر علی خان صاحب کی شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر صدر مدینہ مسجد کمیٹی جنگاؤں، محمد لطیف شریف صدر مسجد الہٰیہ کمیٹی، محمد مصطفی سابق صدر حیدر مسجد کمیٹی نے کہا کہ عامر علی خان تلنگانہ کے مسلم نوجوانوں کو تعلیمی میدان اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھانے کیلئے کئی ایک پروگرامس کرتے ہوئے بیداری لارہے ہیں۔ دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر اُمنگ سیاست ہب کی جانب سے نقد رقم بطور انعام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لاوارث نعشوں کی تدفین کا ایک بڑا کام شہر حیدرآباد میں روزنامہ سیاست کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے۔ روزنامہ سیاست اخبار ہی نہیں بلکہ ملت کے مسائل کے حل کا ذریعہ ہے۔ روزنامہ سیاست اُردو کا ایک بڑا اخبار ہے۔ آج بھی بیرون ممالک میں مسلمان روزنامہ سیاست کا مطالعہ کرتے ہیں۔ عامر علی خان کے جو خدمات نوجوان نسل کیلئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے کہا کہ عامر علی خان ایک نوجوان حرکیاتی قائد ہیں اور ملت کا درد اور تڑپ رکھتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔ وہ کبھی بھی کسی عہدہ کے خواہش نہیں رکھتے۔ عہدے آتے اور جاتے ہیں مگر ملت کا ساتھ ان کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ آج تلنگانہ کے ہر ضلع میں مسلمانوں کو کسی نہ کسی قسم سے مدد کررہے ہیں۔ مسلم خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹرس اور غریب مسلمانوں کیلئے پتھر توڑنے کی مشینس تقسیم کررہے ہیں۔ آج کے دور میں اس طرح کے کام کرنے والے لوگ بہت کم ہیں۔ مولانا مفتی انصار خطیب و امام ایکمنار مکہ مسجد جنگاؤں نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی صحت اور عمر درازی اور جائزمقاصد میں کامیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر محمد عارف این آر آئی، محمد فاروق میمن، ڈاکٹر رحیم رامش، سلیم الدین ناہد، افضل، محمد اسمعیل، محمد سلیم، یوسف میمن، اصغر، حفیظ، محمد اعجاز، محمد جانی، یعقوب پاشاہ، ستیم، بابو، صابر، سلمان موجود تھے۔ محمد عبدالمنان رضی نے شکریہ ادا کیا۔ بعد میں محمد امجدخان روزنامہ سیاست کے قدیم ملازم جو حج سے واپس آئے ہیں، اُن کی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ اور دیگر نے شال پوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔