جنتر منتر پر سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف دھرنا۔ مظاہرین نے گایا”پھیکو بے شرم“ گیت۔ ویڈیو

,

   

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آرسی کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ لوگ مرکزی حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

مظاہرین نے اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے منفرد انداز اختیار کیا ہے۔دہلی کے شاہین باغ سے لے کر ملک کے کونے کونے میں مظاہرین سڑکوں پر ہیں اور حکومت سے سی اے اے‘ این آرسی جیسے سیاہ قوانین سے دستبرداری کی مانگ کررہے ہیں۔

کئی سماجی و فلاحی تنظیمیں اس سیاہ قوانین کے خلاف سڑکوں پر اتری ہیں‘ طلبہ اور خواتین بالخصوص اس احتجاج کا مرکز توجہہ بنی ہوئی ہیں۔

حالانکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہوم منسٹر امیت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول کئی یونین منسٹرس برسرعام آکر یہ دعوی کررہے ہیں کہ کتنا بھی احتجاج کرلیں ہم ایک انچ بھی سی اے اے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس کے باوجود ملک کا ایسا کی کوئی حصہ نہیں ہے جہاں پر سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف احتجاج نہیں کیاجارہاہو۔

جنتر منتر پر بھی اسی طرح کے ایک احتجاجی پروگرام کے دوران ”پھیکو بے شرم“ گیت گایا جو سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل اور مقبول ہورہا ہے۔

آپ بھی یہ ویڈیو ضرور سنیں اور دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=BYRvx7q8_bI