سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے درالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی چڑھائی کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد سیول میں اسرائیلی سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوئے، سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا، واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔ گزشتہ سال 7 ؍ اکٹوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے نام پر صیہونی قوتوں نے فلسطینیوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے۔