جوبلی ہلز اور آصف نگر میں حقہ سنٹرس پر دھاوے

   

آرگنائزرس اور ملازمین گرفتار ، نقد رقم ضبط ، کمشنر ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے ویسٹ زون کے علاقہ جوبلی ہلز اور آصف نگر میں غیرمجاز طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹرس پر دھاوا کرتے ہوئے بعض افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم کے انسپکٹر بی گٹو ملو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روڈ نمبر 149 جوبلی ہلز پر واقع حیدرآباد ٹائمز کیف پر دھاوا کیا جہاں پر غیرمجاز طور پر حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے یہاں سے 3 آرگنائزرس اور 12 حقہ سنٹر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے 33 ہزار نقد رقم اور حقہ میں استعمال کئے جانے والے منشیات کو ضبط کرلیا ۔ ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس نے علاقہ آصف نگر میں واقع اسنوکا کیف پر دھاوا کیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے یہاں سے 7400 روپئے نقد رقم ضبط کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف نگر پولیس نے حقہ سنٹر پر دھاوے کے دوران حراست میں لئے گئے بعض افراد جو حقہ سنٹر چلانے میں مدد کررہے تھے کو صرف نوٹس جاری کرکے انہیں رہا کردیا ۔