جوبیڈن امریکی سیاست کی تاریخ میں بدترین امیدوار

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی صدارت کو چیلنج کرنے والے ڈیموکریٹک امیدوار جوبیڈن امریکی سیاست کی تاریخ میں واحد بدترین امیدوار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبیڈن کی کامیابی کو انتہا پسند بایاں بازو کی کامیابی قرار دیا۔ جوبیڈن ملک کو چلانے کے اہل نہیں ہیں۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے صرف 21 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر جوبیڈن کامیاب ہوتے ہیں تو اس میں چین کی کامیاب ہوگی۔ اگر وہ (ٹرمپ) کامیاب ہوتے ہیں تو اس میں امریکہ کی کامیاب ہوگی۔