جگن حکومت کو جھٹکا ‘ رمیش کمار کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش حکومت کو آج سپریم کورٹ میں دھکہ لگا جب الیکشن کمشنر این رمیش کمار کے تقرر پر حکم التوا سے عدالت نے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے اے پی حکومت کے رویہ کے خلاف سخت ریمارکس کئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے کہ حکومت دستوری اداروں کے احترام سے قاصر ہے۔ گورنر کے احکامات کے باوجود حکومت رمیش کمار کو اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدے پر مقرر کرنے میں تعامل کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے گورنر کے احکامات کو نظرانداز کرنے کی وجوہات دریافت کی۔ عدالت نے کہا کہ گورنر کو صلاح دینے کی نوبت آخر کیوں آئی۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے رمیش کمار کو دوبارہ الیکشن کمشنر فائز کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسکے خلاف جگن حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ پہلی مرتبہ سپریم کورٹ نے حکم التوا سے انکار کیا اور تقرر کی ہدایت دی۔