جگن کے اقتدار میں بجلی اور آرٹی سی کرایوں میں اضافہ:شرمیلا

   

حیدرآباد 16اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کانگریس سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ جگن کے اقتدار میں بجلی چارجس میں سات گنا اور آر ٹی سی بس کرایوں میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا۔انہوں نے روڈشوز میںجگن حکومت پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ جگن نے گذشتہ انتخابات کے موقع پرکہا تھاکہ مکمل شراب بندی تک وہ ووٹ نہیں مانگیں گے تاہم انہوں نے اپنے وعدہ کا احترام نہیں کیا اور ریاست میں شراب کی دکانات میں اضافہ ہوا۔نہوں نے اسے چوروں اورڈکیتوں کی حکمرانی سے تعبیر کیا۔