جھارکھنڈ میں راہول گاندھی کی نیائے یاترا کا دوسرا دور منسوخ

,

   

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخی کی وجہہ مذکورہ سینئر کانگریس لیڈر کی قومی درالحکومت میں کسانوں کے احتجاج میں حصہ لینے کے لئے دہلی کو روانگی ہے۔


رانچی۔جھارکھنڈ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے دور کی شروعات چہارشنبہ سے تھی پارٹی ذرائع کے مطابق اس کومنسوخ کردیاگیاہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخی کی وجہہ مذکورہ سینئر کانگریس لیڈر کی قومی درالحکومت میں کسانوں کے احتجاج میں حصہ لینے کے لئے دہلی کو روانگی ہے۔

گرواہا ضلع کے رانکا میں منریگا ورکرس کے ساتھ مقررہ بات چیت اب سینئر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش اور پارٹی کے دیگر قائدین کریں گے۔

گاندھی کاچھتیس گڑھ سے گروہا ضلع کے ذرائع ریاست میں اپنی یاترا کے دوسرے دور کے لئے چہارشنبہ کے روز گاندھی کا دوبارہ داخلہ مقرر تھا۔

کانگریس ترجمان سونل شانتی نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”منگل کی رات دیر میں لئے گئے فیصلے کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے تحت جھارکھنڈ میں تمام پروگرام منسو خ کردئے گئے ہیں“۔ شانتی نے کہاکہ جھارکھنڈ سے یاترا کے دوبارہ شروع ہونے کا ”امکان نہیں“ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے ائی سی سی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش‘ جھارکھنڈ کانگریس صدر راجیش ٹھاکر‘ جھارکھنڈ انچار ج غلام احمد میر‘ این ایس یو ای انچار ج کنہیا کمار اور کانگریس کے دیگر لیڈران منریگا ورکرس سے رنکا میں مقرر ملاقات میں شامل رہیں گے۔

جھارکھنڈ کی کانگریس صدر راجیش ٹھاکر نے اس سے قبل کہاتھا کہ ایک”خصوصی مقصد“ سے گاندھی دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ فبروری کے پہلے ہفتہ میں جھارکھنڈ میں گاندھی کی یاترا کا پہلا مرحلہ انجام پایاتھا۔

فبروری 6اڈیشہ میں داخل ہونے سے قبل 2فبروری کے روز مغربی بنگال سے جھارکھنڈ میں یاترا داخل ہوئی تھی۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات منی پور سے 14جنوری کے روز ہوئے جس میں 67دنوں میں 6713کیلومیٹر کا سفر پیدل اور گاڑیوں میں طئے کرنا ہے او راس یاترا کے دوران 110اضلاعوں 15ریاستوں سے گذر ہوگا اور 20مارچ کے روز اس کا اختتام ممبئی میں عمل میں ائیگا