رانچی : جھارکھنڈ میں ڈینگو اور چکن گنیا کی بیماری کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے رانچی: جھارکھنڈ میں ڈینگو اور چکن گنیا کی بیماری کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں ڈینگو کے متاثرین کی تعداد اس سے زیادہ کبھی نہیں ہوئی۔ اب تک سات مریضوں کی جان بھی چلی گئی ہے۔ ان میں تین اسکولی طلبا اور ایک میڈیکل کا طالب علم شامل ہے۔ ریاست کے ضلع اسپتالوں میں بنائے گئے ڈینگو وارڈ مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اویناش کمار جھا جو کہ میڈیکل کے پہلے سال کے طالب علم تھے، جمعہ کو جمشید پور کے ٹاٹا مین ہسپتال میں علاج کے دوران فوت ہو گئے۔ وہ آدتیہ پور باباکوٹی کے رہنے والے تھے۔