جھٹ پٹ کڑاہی

   

اجزا: مرغی کا گوشت آدھا کلو، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، لہسن کے جوے 4تا6 عدد، دہی آدھا کپ، کٹی لال مرچیں ایک چائے کا چمچہ، سویا سوس دو کھانے کے چمچے،سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ، کڑاہی مسالہ ایک چائے کا چمچہ، تیزپات ایک عدد، تیل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب :سوس پین میں دو کپ پانی گرم کر کے اس میں مرغی کا گوشت ، لہسن کے جوے ، سرکہ ، نمک ، ادرک پیسٹ ڈال کر پکائیں پانی جب ایک کپ رہ جائے تو گوشت نکال لیں۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اُبالے ہوئے گوشت کو اس میں ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔دوسرے سوس پین میں بچی ہوئی یخنی میں کٹی لال مرچ، سویا سوس ، سیاہ مرچ پاؤڈر ،کڑاہی مسالہ،تیزپات اور 1/4 کپ تیل ڈال کر دس منٹ پکائیں۔اس میں گوشت اور دہی ڈال کر مزید پانچ منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم روٹی کے ساتھ سرو کریں۔