کابل :افغانستان اور پاکستان سرحدی فورسز کی جھڑپوں میں 19 پاکستانی فوجی اور تین افغان شہری مارے گئے ۔ میڈیا نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی افغانستان کے خوست اور پکتیا صوبوں میں لڑائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحدی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو آگ لگا دی اور ڈنڈ پتن میں دو پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈنڈ پتن میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے تین افغان شہری ہلاک ہوگئے ۔