جی ایس ٹی کے معاملہ پر راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

   

نئی دہلی، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن ارکان نے گڈز انڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ ریاستوں کا نہ دیئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر میں زوردار ہنگامہ ہوا جس کے سبب ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔وقفہ صفر شروع ہوتے ہی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان کے علاوہ کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر باقاعدہ کام کاج نمٹانے کے بعد ایوان کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے وقفہ صفر تک اراکین کا نام پکارا تو ٹی آر ایس کے رکن سرینواس شري دھرم پوري اور دیگر ممبران پلے کارڈ لے کر کھڑے ہو گئے اور ایوان کے وسط میں آنے کی کوشش کرنے لگے ۔