166 ایمرجنسی ٹیموں کو جنگی خطوط پر کام کرنے تیار رکھا جائے گا
حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی جانب سے موسم برسات میں عوامی مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک نیا مانسون پلان تیار کیا ہے جس پر جون سے 31 اکتوبر تک عمل آوری کی جائے گی۔ اسٹیٹک لیبر، منی موبائیل ٹیم، گاڑیوں، موبائیل ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل پر سرکل سطح پر ٹنڈرس طلب کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی تقریباً 36.98 کروڑ روپے کا خصوصی بجٹ مانسون ایکشن پلان کے لئے تیار رکھا جارہا ہے۔ ابھی سے نالوں کی صفائی کے لئے جنگی خطوط پر کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں پانی ٹھہرنے کے مقامات ہیں ان کی نشاندہی کرتے ہوئے 166 ایمرجنسی ٹیموں کو میدان میں اتارا جارہا ہے جن میں 64 موبائیل، 104 منی موبائیل ٹیمیں رہیں گی۔ 160 اسٹیٹک لیبرس ٹیموں کو تیار کیا جارہا ہے۔ موبائیل، منی موبائیل، ایمرجنسی ٹیمیں 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کریں گی۔ جن علاقوں میں پانی ٹھہر رہا ہے وہاں پانی کی نکاسی کے لئے خدمات انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ ہر تالاب کے لئے ایک انچارج کے ساتھ 2 کیئر ٹیکر کی نگرانی رکھی جائے گی۔ اوپری حصے سے آنے والے پانی کا جائزہ لیتے ہوئے تالابوں سے پانی چھوڑنے کا کام کیا جائے اور نچلے حصہ میں رہنے والے عوام کو خطرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ 2