جی ایچ ایم سی ٹاسک فورسیس کی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی اسپیشل ٹاسک فورسیس نے غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنا شروع کردیا ہے جو شہر میں جگہ جگہ موجود ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے انفارمیشن کے مطابق گذشتہ تین مہینوں کے دوران شہر کے چھ زونس میں 481 عمارتوں کو منہدم کردیا گیا ۔ ٹاسک فورس ٹیمس سے روزانہ کی اساس پر ان کا کام بتانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ یہ ٹیمس 2021 میں TS-bPASS کے خطوط پر تشکیل دی گئی تھیں جس کا مقصد غیر مجاز تعمیرات اور لے آوٹس کے خلاف کارروائی کرنا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی رونالڈ راس کے مطابق 21 مارچ تک کوکٹ پلی زون میں جملہ 151 عمارتوں اور سیری لنگم پلی زون میں 94 غیر مجاز عمارتوں کو منہدم کردیا گیا ۔ سکندرآباد میں 82 جب کہ ایل بی نگر ، چارمینار اور خیریت آباد میں بالترتیب 75 ، 40 اور 39 عمارتوں کو منہدم کیا گیا ۔