جے این ٹی یو میں بی ٹیک کلاسیس کا 3 نومبر سے آغاز

   

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ( جے این ٹی یو ) میں بی ٹیک سال اول کے پہلی سیمسٹر کی کلاسیس کا 3 نومبر سے آغاز ہوگا ۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق سال اول کے پہلے سیمسٹر کیلئے کلاسیس 3 نومبر سے 28 ڈسمبر تک جاری رہیں گی اور پہلے مڈ ٹرم امتحانات 29 ڈسمبر تا 4 جنوری 2023 منعقد ہونگے ۔ دوسرے سیمسٹر کیلئے کلاسیس کا 5 جنوری تا 2 مارچ انعقاد عمل میں آئیگا اور دوسرے مڈ ٹرم امتحانات 3 تا 9 مارچ منعقد ہونگے ۔ ختم سیمسٹر پر امتحانات کا 17 مارچ تا یکم اپریل انعقاد عمل میں آئیگا۔