جے این یو ایس یو پول پینل چاہتا ہے کہ انتخابی نتائج ڈین کے پاس داخل کریں

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین الیکشن کمیٹی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ ڈین برائے طلبہ سے وقت مانگ رہا ہے تاکہ رسمی طور پر مہر بند لفافہ میں انتخابی نتائج داخل کرسکیں۔

مذکورہ اقدام جمعہ کے روز کونسلرس برائے اسکول اور سنٹر ل پینل پوسٹ کے بیالٹس کی الیکشن کمیٹی کی جانب سے گنتی مکمل کرنے کے بعد اٹھایاگیا ہے مگر دہلی ہائی کورٹ احکامات کے پیش نظر نتائج کا اعلان نہیں کیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ”عدالت عالیہ کے 6ستمبر2019کو جاری کردہ احکامات میں دی گئی ہدایت کے مطابق‘ قطعی انتخابی نتائج پر روک لگادی گئی ہے۔

جے این یو ایس الیکشن کمیٹی نے درخواست دی ہے کہ ڈین برائے طلبہ وقت فراہم کرے تاکہ وہ مہر بند لفافہ میں انتخابی نتائج رسمی طور پر ان کے حوالہ کردیں“۔

مذکورہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز 17ستمبر تک انتخابی نتائج پر روک لگانے کا جمعہ کے روز روک لگادی تھی‘ جب معاملے پر دوبارہ سنوائی کی جائے گی۔

یہ احکامات اس وقت سامنے ائے جب دو درخواست گذاروں نے بحث کی کہ ان کی کونسلر کے طور پر نامزدگیوں کو غیر قانونی انداز میں مسترد کردیا ہے