جے ڈی (یو) کے سابق صدر شراد یادو کا نیدھن

,

   

نئی دہلی۔سینئر سیاست داں اور جے ڈی (یو) کے سابق صدر شراد یادو کا گروگرام کے ایک خانگی اسپتال میں جمعرات کے روز نیدھن ہوگیا‘ فیملی ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

وہ 75سال کے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔فورٹیس میموریل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ یادو کو بے ہوشی او رحرکات او رسکنات بندہوجانے پر ایمرجنسی وارڈ میں لاگیاتھا۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”جانچ پر پتہ چلا کہ ان کی نبض میں جنبش نہیں تھی اورریکارڈ کرنے کے لائق بلڈ پریشر بھی نہیں تھا۔

ان کا اے سی ایل ایس پروٹوکال کے تحت سی پی آر کرایاگیاتھا۔ پوری کوششوں کے باوجود وہ زندہ نہیں رہ پائے اور رات 10:19بجے کو انہیں مردہ قراردیاگیاہے“۔