حافظ بابا نگر میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حافظ بابا نگر میں کل رات دیر گئے قتل ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ سید نصیر ساکن حافظ بابا نگر سی بلاک کو بابا شنڈے اور اس کے بیٹے آکاش شنڈے نے ایک پرانے کیس کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کے بہانے طلب کیا۔ نصیر آٹو میں بیٹھا ہوا تھا کہ مذکورہ دو افراد نے بات کرنے کے بہانے اچانک اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے پولیس کی مدد سے شدید زخمی سید نصیر کو ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کنچن باغ نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتول سید نصیر سال 2020 میں ظہیرآباد میں پیش آئے وشال شنڈے کے اغوا اور قتل کا ملزم تھا۔ انتقام لینے کیلئے وشال شنڈے کے رشتہ داروں نے نصیر کا قتل کیا۔ب