حافظ سعید کے خلاف جرح مکمل

   

لاہور ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے سرغنہ حافظ سعید اور ان کے تین قریبی مددگاروں کے خلاف ٹیرر فینانسنگ کیس میں گواہوں سے استغاثہ کی جرح آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مکمل کرلی گئی ۔ عدالت نے سعید اور ان کے مددگاروں حافظ عبداالسلام ، محمد اشرف اور ظفر اقبال پر 11 ڈسمبر کو ٹیرر فینانسنگ کے الزامات وضع کئے تھے ۔ سعید اور ان کے مددگاروں کے وکلاء نے گواہوں پر جرح مکمل کرلی جبکہ عدالت میں سماعت زائد از 6 گھنٹے چلی۔