حالت نشہ میں ہنگامہ کرنے والا کونسلر گرفتار

   

حیدرآباد : نارسنگی پولیس نے نشہ کی حالت میں ہنگامہ کرنے والے کونسلر کو گرفتار کرلیا اور اسے جیل منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 31 ڈسمبر کی رات نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کی تلاشی لے رہے تھے اسی دوران درگیش نامی شخص کو پولیس نے روکا جو سخت نشہ کی حالت میں تھا جس نے پولیس پر مبینہ حملہ کردیا۔ بتایا گیا کہ درگیش کوکا پیٹ کا کونسلر ہے اور اس کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے۔ کونسلر پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کیا۔ پولیس نارسنگی نے تحقیقات کے بعد آج اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔