حبیب نگر میں دو روڈی شیٹرس بھائی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /30 جون (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے دو روڈی شیٹرس کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا ۔ محمد سمیر اور محمد کلیم جو آپس میں بھائی ہے ساکن سبحان پورہ کی پولیس تحویل سے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر اس کے رشتہ داروں نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ پولیس نے 26 سالہ محمد سمیر اور 28 سالہ محمد کلیم کو ایک شخص محمد غوث پر حملہ کرنے اور اسے دھمکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر حبیب نگر پی امرتا ریڈی نے بتایا کہ سمیر اور کلیم واردات انجام دینے کے بعد اچانک لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔
سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد۔/30 جون، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں ایک المناک سڑک حادثہ میں دو طلباء برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ 23 سالہ اجئے کمار اور 25 سالہ راگھویندرا ساکن بورا بنڈہ کل رات علاقہ کوکٹ پلی سے بلٹ موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے اور برسر موقع ہلاک ہوگئے۔