حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) حکومت سعودی عرب نے حج 2026 کے لئے عازمین کی رہائشی عمارتوں کے لئے حفاظتی گائیڈ لائن جاری کئے ہیں۔ جاریہ سال سے رہائشی عمارتوں بشمول نظام رباط میں پکوان کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناظر رباط جناب حسین محمد الشریف نے سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ احکامات سے واقف کرایا۔ رہائشی عمارتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پکوان پر پابندی کی اطلاع دی گئی اور سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی گئی۔ موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔تاکہ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ ناظر رباط نے تمام عازمین حج سے خواہش کی کہ رہائشی عمارتوں میں پکوان کی سہولتوں کے ساتھ نہ آئیں۔ پکوان کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے عازمین بھی نوٹ کرلیں۔ 1/f/k/y