حج2021:ڈبلیو ایچ او سربراہ نے عازمین کی حفاظت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر سعودی عربیہ کی ستائش کی

,

   

سعودی عربیہ حکومت نے کویڈ19کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لئے جدید ترین انفارمیشن ٹکنالوکی کا استعمال کیاہے۔
جدہ۔ ڈائرکٹر جنرل برائے عالمی صحت تنظیم تیڈروس ادھانوم گھیبریسوس نے 19جولائی کے روز سعودی عربیہ کی عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مملکت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر ستائش کی ہے۔

مذکورہ ڈبلیوایچ او سربراہ نے ٹوئٹ کیاکہ”چونکہ عقیدت مند اس سال حج ادا کرنے کے لئے جمع ہیں‘ ہم صحت عامہ کی پلاننگ اور سعودی عربیہ کی جانب سے کویڈ 19وباء کے دوران عازمین حج اور کمیونٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جکانے والے سعودی عربیہ کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں“۔

درایں اثناء سعودی عربیہ حکومت نے کویڈ19کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لئے جدید ترین انفارمیشن ٹکنالوکی کا استعمال کیاہے۔
عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے کے لئے مذوکرہ وزرات حج اور عمرہ نے ”حج اسمارٹ کارڈس“ جاری کئے ہیں جو اپنے حامل اسٹورس‘ میڈیکل اور رہائش کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔

اس کے علاوہ عازمین کواسمارٹ براسلیٹس بھی دئے گئے ہیں جس کے ذریعہ ان کی صحت کے حالات کی نگرانی جیسے بلڈ آکسیجن سطح‘ قلب کی شرح اور وائرس کے زد کے میں آنے کے امکانات کی نگرانی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ بارسلیٹس میں عازمین حج کی ذاتی جانکاری بھی جمع ہوتی ہے


حج2021
مسلسل دوسری مرتبہ مذکورہ ممالک نے ادائیگی حج کے لئے غیرملکی عازمین کو منظوری نہیں دی ہے۔ اس کے علاوہ 60,000افراد 2021حج کی ادائیگی کریں گے‘ مذکورہ مملکت نے کویڈ19کی اب تک موجودگی کے خطرات کے پیش نظر کئی احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔

کویڈ سے قبل کے وقت میں لاکھوں کی تعداد میں عازمین ہرسال حج ادا کرتے تھے۔سال2019میں 2.5ملین عازمین دنیابھر سے حج ادا کئے تھے۔ ایک ہزار پر ایک ہندوستان سے سعودی عربیہ حکومت کی جانب سے منظوری رہتی سال2019میں 1.75لاکھ عازمین نے فریضہ حج ادا کیاتھا۔


اسلام کے پانچ اراکان میں سے ایک حج ہے
سعودی عربیہ کے شہر مکہ میں ہر سال حج ادا کیاجاتا ہے۔ اسلام کے پانچ ارکان میں سے یہ ایک ہے۔ دیگر چار اراکان کلمہ توحید‘ نماز‘ زکوۃ اور روزہ ہے۔ اگر جسمانی او رمعاشی طور پر مستحکم ہے تو زندگی میں ایک مرتبہ مسلمانوں کے لئے حج کی ادائیگی لازمی ہے۔