حرم مکہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عرفہ کے دن غلاف کعبہ تبدیل

,

   

کعبہ کا غلاف ہر سال دو بار یا ایک بار تبدیل کیا جاتا ہے، اور عموماً عرفہ کے دن جب سب حاجی عرفہ کی حاضری کےلیے روانہ ہو چکے ہوتے ہیں غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

امسال بھی اسی روایت کو برقرار رکھا گیا اور غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں آئی۔

کعبہ کا غلاف کل 670کلو کا ہے اس کو تیار کرنےمیں سو کلو چاندی سے قران پاک کی ایتیں لکھی جاتی ہیں۔ اور اسکو بنانے میں کل سات ملین ریال کا خرچہ اتا ہے۔

ہم آپکو بتا دیں کعبہ مقدسہ کا رنگ کس زمانے میں کیسا تھا۔

اپکو معلوم ہونا چاہیے کعبہ کا رنگ ہمیشہ سے کالا نہیں ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اسکے رنگ میں بھی تبدیلی اتی گئی ہے۔

نبیﷺ کے زمانے میں کعبہ کو یمن کے کپڑے کا غلاف لگایا گیا تھا جو لال اور سفید رنگ کا تھا۔ پھر حضرت ابوبکر، عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم نے سفید رنگ کا غلاف پہنایا۔ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نےنےسن 64ہجری میں لال رنگ کا غلاف پہنایا، دور عباسی میں پہلی بار سفید پھر لال رنگ کا غلاف ڈالا گیا، سن 456 ھجری میں پیلے رنگ کا غلاف پہنایا گیا، پھر خلیفہ ناصر(617) میں ہرا رنگ کا غلاف ڈالا گیا، پھر انہی کے زمانے میں کالا رنگ کا غلاف پہنایا گیا۔ اور یہی رنگ آج تک چلے آرہا ہے۔