حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہہ سے اداکار سدھارتھ شکلا کی موت

,

   

سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن13کے فاتح اور طویل وقت تک نشر کئے جانے والے ٹی وی شو بالیکا ودو میں اپنے کردار کی وجہہ سے کافی مقبول تھے
ممبئی۔خبروں کے مطابق کوپر اسپتال میں یہاں جمعرات کے روز مشہور اداکارہ سدھارتھ شکلا کی موت ہوگئی ہے۔

سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن13کے فاتح اور طویل وقت تک نشر کئے جانے والے ٹی وی شو بالیکا ودو میں اپنے کردار کی وجہہ سے کافی مقبول تھے۔وہ 40سال کے تھے اورپسماندگان میں ایک ماں او ردوبہنیں بھی ہیں۔

کوپر اسپتال کے ایک سینئر اہلکار نے اس نیوز کی توثیق بھی کی ہے۔ انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”انہیں مردہ حالات میں کچھ وقت قبل لایاگیاتھا“۔ جیسے ہی سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر منظرعام پر ائے ستارے اور ان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر تعزیتی پیغامات ارسال کرنا شروع کردئے۔

ٹوئٹر پراداکارمنوج باجپائی نے تعزیتی پیغام ارسا ل کیاکہ”اومائی گاڈ!یہ حیران کردینا والا ہے!!!اپنے قریبی اور عزیزوں کے موت کے احساس اور صدمہ کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں!!۔ بھگوان ان کی اتما کو شانتی دے!!! نہیں یار!!!!۔

بگ باس میں ان کے ساتھ ہیمانشی کھرانہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”اوم شانتی“ انہوں نے ایک اورٹوئٹ کو شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ”او مائی گاڈ‘ اس کو تسلیم کرنا بڑا مشکل ہے‘ آر ائی پی سدھارتھ شکلا“
انڈسٹری میں سدھارتھ شکلا کا سفر
سدھارتھ شکلا نے ایک ماڈل کے طور پر شوبز کی دنیا میں اپنے کیریر کی شروعات کی تھی اور انہوں نے ”بابل کاآنگن چھوٹے ناں“ شو کے ذریعہ ٹیلی ویثرن کے پردے پر مرکزی کردار نبھاتے ہوئے ادکاری کی شروعات کی تھی۔

بعدازاں وہ ’جانے پہنچانے سے‘یہ اجنبی‘ لو یو زندگی“ میں دیکھائی دئے مگر ’بالیکا ودو‘سے ان کا جڑ گیاتھا۔

وہ ریالٹی شو ”فیر فیکٹر‘ خطروں کے کھلاڑی 7‘ میں موزوں اورفاتح کے طور پر پہنچانے جانے لگے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ’ساودھان انڈیا‘ اور انڈیاگاٹ ٹالینٹ“کی میزبانی بھی کی ہے۔۔ کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم ’ہمپٹی شرما کی دولہنیا“ سے اپنے بالی ووڈ میں بڑے پردے کی شروعات سدھارتھ شکلا نے کی تھی