حصول تعلیم کی خواہشمند لڑکی کی شادی طئے ہونے پر خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند لڑکی کا رشتہ طئے کرنا اس کی موت کا سبب بن گیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 23 سالہ لڑکی یواناگا درگا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یواناگا درگا ایم بی اے میں زیرتعلیم تھی جو سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن کے چنی کی بیٹی تھی۔ لڑکی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے والدین اس کی شادی کا خواب دیکھ رہے تھے اور جاریہ سال فبروری میں ایک مقامی نوجوان سے اس کی شادی طئے کردی گئی اور بات چیت مکمل کرتے ہوئے لڑکی کا رسم بھی کیا گیا جس لڑکے سے شادی کی گئی تھی وہ پیشہ سے پینٹر تھا۔ لڑکی نے ناراضگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع