حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو تمام صحابہ کرام میں اعلیٰ و افضل مقام

   

جامعۃ المؤمنات میں اجتماع، مفتیہ رضوانہ زرین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 24؍ فبروری (راست) امیر المؤمنین خلیفۂ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام میں سب سے اعلیٰ وافضل تھے، حضرت ابو بکرص نہایت رفیق القلب ‘ رحم دل ‘ غمگسار اور حلیم الطبع تھے غرض حضور ﷺ کے اخلاق حمیدہ کا آئینہ تھے ۔ آپ دولت علم سے اپنے آپ کو آراستہ کیا، جب جوانی کا دورآیا صدیق اکبر کوتاریخ عرب پرمکمل عبورحاصل تھا علم الانساب میں ید طولیٰ رکھتے تھے ،اقوام عرب کے مناخرومطالب سے پوری طرح آگاہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں منعقدہ خواتین کے اجتماع میں ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل جامعۃ المؤمنات نے کیا اجتماع کا آغاز حافظہ صغریٰ فاطمہ کی قرأت ،قاریہ عائشہ رخسار کی نعت شریف سے ہوا ، سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مفتیہ رضوانہ زرین نے کہا کہ صدیق اکبر نے کپڑے کی تجارت کو اپنایا تھا ،آپ کا تعلق معزز قبیلہ نبی عتیم سے تھا ، قلیل مدت میں ملک التجار شما ر ہونے لگے قریش مکہ نے جب ابوبکر صدیقؓ کی خداداد صلاحتیوں کودیکھا توصدیق اکبر کو مجلس شوریٰ کارکن بناکر دیت وقصاص کے معاملات کی سماعت اورفیصلے آپ کے سپرد کردئیے۔ تما م صحا بہ کرا م ؓ کو اس با ت کا اعترا ف تھا کہ حضرت ابو بکر صدیقؓ تما م صحابہ کرام میں عالم ترین اور فہم وذکاوت میں بھی آپ منفرد تھے ان سب میں سب سے ز یا دہ عقل و فرا ست رکھنے والے تھے ان تما م موقع پر جہا ں اکا بر صحا بہ کو بھی حیرانی ہو ئی اور کسی کے پا س اس مشکل کا کو ئی حل نہ نکلتا تھا آ پ کی طرف رجو ع کیا گیا تو فی الفو ر آ پ ارشا دا ت نبو یہ سے ان کی مشکل کا حل فرما دیتے ، حضور ﷺ کی وفات کا سانحہ صحابہ کرامؓ کے لئے قیامت کبریٰ سے کم نہ تھا تمام لوگ بے چین وبے تاب تھے لیکن ایسے موقع پر ابوبکر صدیقؓ نے اس اندوہناک گھڑی میںاپنے آپ پرقابو رکھا ہوش وحواس کو جانے نہ دیااورتمام لوگوں کو تسلی دی۔ حضرت سیّدنا ابو بکر زمانۂ جاہلیت ہی سے زیادہ پاکباز اور نیکو کار تھے ۔ آپ نے کبھی شراب نہیں پی حالانکہ اس کے حرام ہونے سے قبل پانی کا حکم رکھتی تھی اور لوگ اس کو ضیافتوں اور خوشیو ں کے موقع پر پیا کرتے تھے ۔اس شرک و بت پرستی کے دور میں آپ نے ۳۷؍یا ۳۸ ؍برس گزارے لیکن کبھی کسی بت کے آگے اپنی پیشانی نہیں ٹیکی دولت مند ہونے کے باوجود غرور و تکبر سے بہت دور تھے ۔ اس موقع پر جامعۃ المؤمنات کی معلمات وطالبات نے بھی خطابات کئے ،دعا وسلام پر جلسہ کا اختتام عمل میںلایا گیا۔