حضرت امام حسینؓشجا عت ،صبروپاکیزگی کے علمبردار

   

لبیک یا حسینؓ کانفرنس ، مولانا سعادات پیر بغدادی کا خطاب
حیدرآباد 27/جولائی (راست)۔ جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں لبیک یاحسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد مظفر حسین خاں نے کہا کہ سید الشہداء ،شہید الاعظم حضرت امام حسینؓ علم و فضل شجاعت ،صبر ،سخاوت ،ہمت ، تقویٰ، پاکیزگی کے علمبردار تھے۔اہل بیت سے محبت تمام مؤمنین پر لازمی ہے۔ مولانا سعادت پیر بغدادی نے کہا کہ سید الشہدا کی یاد ہمارے ایمان کو پختہ کرتی ہے، جب محرم کا مہینہ آتا ہے دلوں کے اندر جذبہ شہادت موجزن ہوتا ہے ، اس شہادت عظمیٰ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔وہ قربانیاں سامنے آجاتی ہے جن کی گواہی آج بھی کربلا کی تپتی ہوئی ریت کے زرہ زرہ دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر تعلیم وتعلم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم کے ذریعہ جہالت کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی سیرت میں حضور ﷺ کی سنت کی عملی جھلکیں نظر آتی ہیں ۔حافظہ رضوانہ زرین نے بھی مخاطب کیا ۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، عبد الغفور پرویز ، محمد احمد پاشاہ، شمس الدین فاروقی،مفتیہ تہینہ تحسین مؤمناتی ،مفتیہ نسرین افتخارمؤمناتی ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم،مفتیہ صدیقہ فاطمہ،مفتیہ ثوبیہ سحر، مفتیہ امرین وغیرہ شریک رہے ۔ مولاناسعادات پیر بغدادی کی دعا وسلام پرکانفرنس کا اختتام ہوا۔