حضرت علامہ طاہر رضوی القادریؒ کی محل مبارک کا وصال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ علامہ طاہر رضوی القادری ؒ صدر الشیوخ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے محل مبارک کا وصال ہوچکا ہے ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد قادریہ سید علی گوڑہ میں ہوگی ۔ تدفین قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ جانشین حضرت صدر الشیوخ ؒ مولانا سید شاہ محمود رضوی القادری کی والدہ تھیں ۔ حکیم سید علی رضوی مرحوم کی بھاوج تھیں ۔ 3 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ سید علی گوڑہ میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966208206 ۔ 9966200722 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف قدیم تاجر (فروٹ مرچنٹ معظم جاہی مارکٹ ) ولد جناب علی محمد حسین مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث بعمر 90 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادرالدولہ باغ ، رین بازار یاقوت پورہ میں 30 ستمبر بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8801110145 پر ربط کریں۔