حضرت فاطمۃ الزہراؓکی زندگی ہر عورت کیلئے مشعل راہ

   

مولانا کریم محی الدین
مفسر قرآن حضرت مولانا صحوی ؔشاہ رحمۃ اﷲ علیہ
حیدرآباد دکن جو اولیائے کرام کے انفاس ِقدسیہ کی وجہ سے اولیاء کا مسکن کہلاتا ہے ان نفوسِ قدسیہ میں ایک حضرت سیدی مولانا پیر صحوی شاہ علیہ الرحمہ بھی ہیں جو اس عالم ناسوت میں ۶؍ رجب المرجب ۱۳۴۵ھ م۲۳؍ فبروری ۱۹۲۳ء میں بروز جمعہ تشریف لائے اور ۵۶سال کی عمر میں بتاریخ ۱۸جمادی الثانی ۱۳۹۹ھ م ۱۵مئی ۱۹۷۹ء شب چہارشنبہ واصل بحق ہوئے۔ آپ توحید اور تصوف کو نقطہ عروج پر پہونچانے میں ساری زندگی مصروفِ جہاد رہے آپ کی ذات میں علم و فہم ،توکل اور استغنا اور حق گوئی اور بے باکی کے اوصاف خاص طور پرودیعت کئے گئے تھے۔علم قرآن و حدیث اور فقہ پر کافی عبور تھا آپ(حضرت صحوی شاہ صاحب ؒ) کی تصنیفات عالم اسلام میں شہرت پاچکی ہیں۔’’تشریحی ترجمہ قرآن‘‘اور پارہ وار تفسیر ’’کتاب مبین‘‘اور’’بدعت حسنہ‘‘،’’گیارہ مجلس‘‘کافی مقبول ہوچکی ہیں۔اسکے علاوہ ، عکسِ لطیف، اصولِؔ دین، موجِؔہوا ، منظوم ترجمہ الم تر تاؔوالناس، رمضان اور روزے، سیر عبدیت، خون پارے، تقدیس شعر، وغیرہ تصانیف بھی مشہور ہیں۔حضرت مولانا عبد الماجددریابادی اور محدث دکن حضرت سید عبد اللہ شاہ صاحب قبلہ ؒ نے بھی حضرت صحوی شاہ صاحب کی ’’تفسیر قرآن‘‘’’کتاب مبین‘‘ کی تعریف کی ہے۔آپ کی ان تصانیف کے علاوہ ’’بدعت حسنہ‘‘،’’جوازِ فاتحہ‘‘،’’جوازِ میلاد اور یا محمد ؐ کہنا یا غوث ؓ کہنا جائز ہے‘‘وغیرہ سے متعلق عنوانات کے تحت شائع ہو چکی ہے۔اسکے علاوہ آپکی آخری تصنیف جو آنحضور ؐ کے اثبات علم غیب اور دوسرے عنوانات کے تحت لکھی گئی ۳۸ سال قبل کی مشہور تصنیف’’ردمنافقت‘‘ بھی عالمگیر شہرت حاصل کرچکی ہے اور اب بارِ دوم بھی شائع ہوچکی ہے۔حضرت مولانا صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اتمام حجت کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے بیانات اور خطوط کے ذریعہ ان کی لغزشوں سے آگاہ کرواکر اپنا احقاق حق اداکردیا۔ اور کئی بیانات اور مضامین اخبارات کی زینت اور لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہیں۔آپ کے مریدوں کا سلسلہ ،ہند ،پاک کے علاوہ امریکہ، آفریقہ اور سعودی عرب میں بھی پھیلا ہوا ہے۔ حضرت صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اپنی زندگی ہی میں مولانا غوثوی شاہ صاحب کو بیعت و خلافت اور جانشینی سے سرفراز کیا اور قرآن و حدیث و فقہ کے علاوہ خصوصی تعلیمات بھی آپ کو عطاکیں، تقریبا ۴۱سال سے خدمت دین کا کام انجام دیتے آرہے ہیں۔ آپ ؒ کا مزار مسجد کریم اللہ شاہ صاحبؒ، بیگم بازارمیں واقع ہے۔ الحاصل آپؒ کی ابتداء تا انتہا زندگی عشق خدا اور رسول ﷺ میں بسر ہوئی۔