حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری رحمۃ اللہ علیہ کے سانحۂ ارتحال پر اظہار تعزیت

,

   

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو پے در پے صدمہ پیش آرہا ہے، مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ کی رحلت کو چند دن نہیں گزرے تھے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے معزز رکن اور مشہور عالم اور نامور شیخ طریقت حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری رحمۃ اللہ علیہ(حیدرآباد) بھی اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ان کی رحلت سے بورڈ اپنے فعال اور معزز رکن سے محروم ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ

    حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری رحمۃ اللہ علیہ(حیدرآباد) اچھے عالم دین اور مشہور شیخ طریقت تھے، انہوں وسیع دائرے میں خدمت انجام دی۔ حضرت مرحوم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جلسوں اور میٹنگوں میں شریک ہوتے تھے اور ایک بڑے حلقے کی نمائندگی فرماتے تھے، رتبے کی بلندی کے باوجود وہ بڑے سادہ مزاج خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔ ان کی رحلت غم انگیز سانحہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی حضرت موصوف کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل بخشے۔ 

   سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے حضرت مرحوم کے پسماندگان، مستفیدین اور متوسلین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی جاتی ہے۔ ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شئی عندہ باجل مسمی فلتصبر والتحتسب

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ