حقائق کی جانچ۔ کیا کرسٹیانو رونالڈو نے مسجد میں قرآن کی تلاوت کی؟

,

   

نئی دہلی۔سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس کے متعلق دعوی کیاجارہا ہے کہ مسجد میں قرآن کی تلاوت کرنے والا شخص پرتوگال کے پیشہ وار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہے۔


ابتداء میں تو ایسا لگ رہا ہے کہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کیاگیاہے کیونکہ ویڈیوپر مذکورہ ویڈیو شیئرینگ ایپ کا واٹر مارک ہے۔ فی الحال تقریبا تمام سوشیل میڈیا ویب سائیڈس بشمول فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ پر یہ ویڈیو دستیاب ہے۔ ان میں سے زیادہ پوسٹوں پر مذکورہ کیپشن ”کرسٹیانو رونالڈو قرآن کی تلاوت کررہے ہیں“۔

https://fb.watch/v/2Od9F7frJ/
https://www.youtube.com/watch?v=YTHJp4VaZFU&t=3s

حقائق کی جانچ کے لئے انڈیا ٹوڈے کے مخالف فرضی خبریں وار روم(اے ایف ڈبلیو اے) نے الفاظوں کے حوالے سے تلاش کی اور پتہ چلا کہ دعوی غلط نکلا کیونکہ ویڈیو میں دیکھائی دینے والا فرد بیوار عبداللہ ہے‘ جو رونالڈ کی طرح دیکھائی دیتے ہیں جس نے ٹک ٹاک پر قرآن کی تلاوت پر مشتمل ویڈیو پوسٹ کیاتھا۔

عراقی نژاد عبداللہ انگلینڈ میں رہ رہے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائیڈ دی سن نے 31ڈسمبر 2020کو ایک اسٹوری عبداللہ پرپیش کی تھی کیونکہ کرسٹیانو رونالڈ سے مماثلت رکھنے کی وجہہ سے کئی لوگوں کی توجہہ اپنی طرف مبذول کروائی تھی۔ فیس بک پروفائیل پر دستیاب جانکاری کے بموجب وہ برمینگھم‘ یونائٹیڈ کنگ ڈم میں رہتے ہیں۔

وہ ایک تعمیر مزدور ہیں۔ کیونکہ ان کے بالوں اور کپڑے پہننے کا انداز رونالڈوکی طرح ہے‘ بعض لوگوں نے قرآن کی تلاوت پر مشتمل اس ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے افواہیں پھیلائیں۔

حقائق کی جانچ کرنے والے اس نتیجے پر پہنچے کے مسجد میں قرآن کی تلاوت کرنے والا شخص کرسٹیانو رونالڈ نہیں ہے


رونالڈ نے علی دائی کے 109گول کے ورلڈ ریکارڈ کے مساوی ہوگئے


درایں اثناء رونالڈو نے حال ہی میں فرانس کے خلاف اپنا 109 واں گولڈ کرتے ہوئے ایشیاء فٹبال افسانوی کھلاڑی علی دائی کے تمام وقت کے عالمی ریکارڈ کو مساوی کردیاہے۔