سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امیت شاہ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور مزیدکہاکہ کانگریس ملک اور جمہوریت کی بقاء کے اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہے گی
نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیاگاندھی نے لوگوں سے کہاکہ وہ جمہوریت اور ائین کی حفاظت کے لئے پیش قدمی کریں اور بی جے پی کی جانب سے مرتکب ”ناانصافی“ کے خلاف جدوجہد کریں۔
بھارت بچاؤ ریالی سے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ناانصافی کی بیماری ایک بہت بڑا جرم ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کوبچانے کا اب وقت ہے اور ہمیں اس کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑے گا“۔
سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امیت شاہ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور مزیدکہاکہ کانگریس ملک اور جمہوریت کی بقاء کے اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہے گی۔
اس ریالی سے راہول گاندھی‘ پرینکا ووڈرا اور کانگریس کے دیگر بڑے قائدین نے بھی مخاطب کیا‘ جس کی ابتدائی میں ماہ اکٹوبر میں منظم کرنا تھا جو ملک بھر میں بد حال معیشت‘
بڑھتی بے روزگاری‘ زراعی بحران اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف قومی سطح کے احتجاج کا حصہ تھا۔
کانگریس کے چیف منسٹران کے علاوہ پارٹی کے اعلی قائدین نے بھی اس ریالی سے خطاب کیا۔