حلقہ پارلیمان نظام آباد میں آج 7 نامزدگیاں وصول

   

نظام آباد :20؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ پارلیمانی نظام آباد کے پرچہ نامزدگی کے آج تیسرے روز جملہ 7 نامزدگیاں وصول ہوئیں ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی و ریٹرینگ آفیسر راجیو گاندھی ہنمنتو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدوار آر انیل ، طلباء تنظیموں کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نندو ، بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار سرینواس نے آج دوسرا سٹ داخل کیا تو آر رویندر ، جی چریتا راجو ، سید اصغر ، ایم جئے پرکاش نے پرچہ نامزدگی داخل کی اب جملہ 9 پرچہ نامزدگیاں وصول کہے کر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا۔