حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی کوشش

   

کراچی ۔پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین تْرکش سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اسراء بلجیک کو فرنچائزکا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے اپنے ارطغرل کا کردار اداکرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار حلیمہ سلطان یعنی اسراء بلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔