حوالہ کا ریاکٹ بے نقاب ، 45 لاکھ روپئے برآمد

   

حیدرآباد : /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے حوالہ کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کے قبضہ سے 45 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ منوج کمار شرما ، 35 سالہ سید شاہ رحیم الدین قادری مشیرآباد اور 44 سالہ محمد ذاکر حسین کے قبضہ سے پولیس نے مجموعی طور پر 45 لاکھ 90 ہزار روپئے برآمد کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ منوج کمار کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ علاقہ گوشہ محل میں جاگرتی اسٹیل کمپنی میں ملازمت کررہا تھا ۔ اسی طرح رحیم الدین قادری اور محمد ذاکر حسین جن کا تعلق مشیرآباد سے ہے اسکراپ کا کاروبار کرتے ہیں ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے کاروباری رقم کو حوالہ کے ذریعہ منتقل کیا کرتے تھے اور پولیس نے انہیں شہر کے علاقہ عابڈز میں گرفتار کرتے ہوئے ان کی گاڑی سے نقد رقم برآمد کیا ہے۔