حکومت اقلیتو ں کی ترقی و بہبو کی پابند: دیاکر راؤ

   


حیدرآباد ۔ 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیاتی ای دیاکر راؤ نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی فلاح و بہبود میں ٹی آر ایس حکومت پابند عہد ہے ۔ کئی فلاحی اسکیمس متعارف کی گئیں۔ چیف منسٹر کے سی آر گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے اقدامات کررہے ہیں ۔ منوگوڑ کے چنڈور میں مسلمانوں کے اجلاس سے خطاب میںان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل مسلمانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حل کرانیکا تیقن دیا ۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کی ترقی اور بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ 2008 تا 2014 میںاقلیتوں کی ترقی کیلئے 812 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ تاہم ٹی آر ایس کے 7 سال میں 5,900 کروڑ روپئے خرچ کرچکی ہے ۔ وقف بورڈ کو تعمیرات اور مرمتی کاموں کیلئے 53کروڑ روپئے کی گرانٹس جاری کی ہے ۔ اردو اکیڈیمی کو 40 کروڑ مختص کئے گئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔