حکومت اور ٹاٹا گروپ کے درمیان معاہدہ

   

65 آئی ٹی آئیز کو تکنیکی مہارت کے مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹاٹاگروپ کمپنی نے ریاست کی 65 آئی ٹی آئی میں جدید تکنیکی مہارت کے تربیتی مراکز قائم کرنے ریاستی حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے متعلقہ یادداشت مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ ریاست میں سرکاری آئی ٹی آئیز کو ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ (TTL) جدید ٹیکنالوجی مراکز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ حکومت کے ساتھ شراکت میں ٹاٹا ٹیکنالوجیز یہ پراجکٹ شروع کررہی ہے۔ 9 طویل مدتی اور 23 مختصر مدتی کورسیز کے ساتھ مہارت کے فرق کو پُر کرنے برج کورسیز منعقد کریگی۔ حکومت اس تعلیمی سال 2024-25ء سے اس منصوبہ پر عمل کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارک، ریاستی وزیر سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔2