حکومت مدرسوں کا سروے کرسکتی ہے۔ مولانا ارشد مدنی

,

   

درالعلوم دیو بند میں اتوار کے روز منعقد ایک کنونشن میں مختلف مدرسوں سے تعلق رکھنے والے 500سے زائد افراد نے شرکت کی اور سروے کے متعلق بحث میں شامل ہوئے ہیں۔


سہارنپور۔درالعلوم اترپردیش دیوبند کے پرنسپل اور سینئر عالم دین مولانا ارشدمدنی نے کہا ہے کہ حکومت کے حقوق میں رہ کر مدرسوں کا سروے کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ”انہیں سروے کرنے دیں۔ میں اس میں کچھ غلط نہیں دیکھتاہوں۔

مدرسوں کو کوئی غیر قانونی سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتی ہیں۔ اگر کوئی مدرسہ زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیر کیاگیاہے‘ ہمیں کوئی دقعت نہیں ہے اگر اس کوحکومت منہدم کردیتی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو مدرسوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے میں مذکورہ کمیونٹی کومسئلہ درپیش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”حکومت قومی مفاد کے احساس کے ساتھ جو کرنا چاہتی ہے کرے مگرمسلمانو ں کو نشانہ بنانے کی کوششیں نہیں ہونی چاہئے۔

سارے جگہوں پر یہ پیغام دیاجارہا ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں“۔ مولانا مدنی نے کہاکہ مدرسے ہزاروں سالوں سے روشن خیالی اور محبت کا مرکز رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمارے مذہبی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے مدرسے ہیں۔ لاکھوں مساجد کے لئے اماموں کی ضرورت ہے۔

وہ ان ہی مدرسوں سے آتے ہیں۔ میں نے مدرسوں سے کہا ہے کہ وہ حکومت کے تمام سوالات کا جواب دیں۔

مدرسہ کی اراضی قانونی ہونی چاہئے“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ مدرسے چلانے والوں سے کہاگیا ہے کہ وہ مدرسوں میں بہتر او رصحت بخش غذا کا انتظام کریں۔

درالعلوم دیو بند میں اتوار کے روز منعقد ایک کنونشن میں مختلف مدرسوں سے تعلق رکھنے والے 500سے زائد افراد نے شرکت کی اور سروے کے متعلق بحث میں شامل ہوئے ہیں۔